Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپین کی شہزادی کورونا وائرس سے ہلاک

کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سپین کی شہزادی ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس سے انتقال کر گئی ہیں۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 86 سالہ شہزادی ماریہ ٹیریسا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی کسی بھی شاہی خاندان کی پہلی فرد ہیں۔
سپین کے بوربون پارما شاہی خاندان کے مطابق شہزادی ٹیریسا کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔
 
شہزادی کے بھائی پرنس سکسٹس ہنری کے مطانق شہزادی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں۔
بوربون پارما سپین کے شاہی خاندان کی کیڈٹ برانچ ہے۔
شاہی روایات کے مطابق کیڈٹ برانچ اس وقت تخلیق کی جاتی ہے جب شاہی خاندان کے کسی نوجوان رکن کو جو کہ تخت کا وارث نہ ہو خطابات اور جاگیریں عطا کی جاتی ہیں۔
شہزای ماریہ ٹیریسا 28 جولائی  1933 کو پیرس میں پیدا ہوئی تھیں۔
خیال رہے برطانوی شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ تاہم شاہی خاندان کے مطابق ان میں وائرس کی علامات شدید نہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگوری ٹروڈو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔
کینیڈا کے اخبار گلوبل نیوز کے مطابق صوفی گریگوری نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں بہت زیادہ بہتر محسوس کر رہی ہوں اور مجھے اپنی ڈاکٹر اور اوٹاوا پبلک ہیلتھ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔‘
خیال ہے گریگوری ٹروڈو میں کورونا وائرس کی تشخیص پہلی مرتبہ12  مارچ کو ہوئی تھی۔ 
اس وقت وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گریگوری میں وائرس کی علامات معتدل ہیں اور وہ قرنطینہ میں رہیں گی۔

برطانیہ کے شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

گریگوری ٹروڈو میں برطانیہ کے دورے سے واپسی کے بعد وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ ہوا تھا۔
گریگوری میں وائرس کی تشخیص کے بعد جسٹن ٹروڈا بھی قرنطینہ میں چلے گئے تھے اور اس وقت سے گھر سے ہی اپنی سرکاری ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
سنیچر کو جسٹسن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ان کی بیگم کی طبعت ٹھیک ہے اور ان کی فیملی کے دیگر ارکان بھی ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ گھر سے ہی کام جاری رکھیں گے۔
اپنی فیس بک پوسٹ میں گریگوری ٹروڈو نے اپنے تمام خیرخواہوں کا نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا۔
گریگوری ٹروڈو نے لوگوں پر سوشل ڈیسٹنسنگ اپنانے پر زور دیتے ہوئے لکھا ’یہ مشکل وقت ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ اکیلا رہنا آسان نہں کیونکہ مجھ سمیت سب سماجی انسان ہیں۔‘  انہوں نے مزید لکھا کہ ’سوشل میڈیا سے لے کے فون کال تک کئی طریقوں سے ہم آپس میں رابطے میں رہ سکتے ہیں اور اپنے تعلقات کو مضبوط  کر سکتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ اس وقت تک کینیڈا میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

شیئر: