Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سعودی ہسپتال تیار

ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے علاج کی سہولت بڑھا دی جائے گی-(فوٹو اے ایف پی)
 سعودی عرب میں دمام میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر زکریا الصفران نے کہا ہے کہ  مملکت میں نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی موجودہ  تعداد توقع کے مطابق ہے-
’سعودی ہسپتالوں نے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں کسی بھی متوقع اضافے سے نمٹنے کے لیے کی ہنگامی سکیمیں تیار کرلی ہیں‘-
الشرق الاوسط کے مطابق زکریا الصفران نے مزید کہا کہ ’اگر خدانخواستہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا تو مشرقی ریجن میں متاثرین کے علاج کے لیے مزید ہسپتال شامل کرلیے جائیں گے‘-
 دمام میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے متاثرین کے علاج کی سہولت بڑھا دی جائے گی-
 قرنطینہ کے مریضوں کی تعداد میں اٹھائیس فیصد تک اضافہ کردیا جائے گا۔انتہائی نگہداشت کے شعبے میں 190 فیصد تک اضافہ ممکن ہوگا-
میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہسپتال میں جراثیم کش ادویہ کا سپرےمسلسل ہوتا رہتا ہے- راہداریوں’ لفٹ اور ایمبولینس پر مسلسل سپرے کیا جارہا ہے-

متاثرین کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے مشرقی ریجن میں تیاریاں ہیں(فوٹو ایس پی اے)

 زکریا الصفران کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کمپلیکس کے دیگر اداروں سے الگ یونٹ میں کیا جارہا ہے جہاں متاثرہ شخص کو ایمبولینس سے براہ راست پہنچایا جاتا ہے- 
 دمام میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی وارڈ میں عام حالات میں روزانہ ایک ہزار مریض پہنچتے ہیں- کورونا وائرس کا بحران سامنے  آنےکے بعد کورونا سے متعلق سپیشل پروگرام موثر کیا گیا ہے- ان دنوں ایمرجنسی وارڈ آنے والوں کی تعداد 700 سے 800 کے لگ بھگ ہوگئی ہے-
 انہو ن نے کہا کہ جس طرح کی تیاریاں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے مشرقی ریجن میں کی گئی ہیں ویسی ہی تیاریاں سعودی عرب کے تمام تیرہ صوبوں میں بھی ہیں-

شیئر: