Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصافحہ سے اجتناب کریں، وزارت صحت کی ہدایت

صارفین نے ’نگاہوں سے سلام‘ مہم شروع کردی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے مصافحہ کرنے سے اجتناب کرنے کے علاوہ ہدایت کی ہے کہ 50 سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع نہ ہوں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’کرونا وائرس کی منتقلی کی سب سے بڑی وجہ مصافحہ ہے۔ وقتی طور پر مصافحہ کرنے سے اجتناب کرنا بہتر ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اسی طرح ایسی تقریبات کو بھی ملتوی کردیں جہاں 50 سے زیادہ افراد جمع ہو رہے ہوں‘۔
دوسری طرف وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ں کو ہدایت کی ہے کہ ’سلام نگاہوں سے بھی ممکن ہے، مصافحہ ضروری نہیں‘۔

’کرونا وائرس کی منتقلی کی سب سے بڑی وجہ مصافحہ ہے(فوٹو ٹوئٹر)

ٹوئٹر پر عرب صارفین نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ’نگاہوں سے سلام‘ مہم شروع کردی ہے جس میں مختلف لوگوں نے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے کہا ہے کہ ’کرونا کے انسداد کے لیے حکومتی کوشش بے سود ثابت ہو گی اگر عوام الناس بھی اس میں اپنے حصے کا کردار ادا نہیں کرتے‘۔
صارفین نے کہاہے کہ ’وقتی طور پر مصافحہ ترک کردیا جائے۔ نگاہوں سے سلام اور سرہلانا یا السلام علیکم کہہ دینا کافی ہے‘۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ’مصافحہ ترک کرنے کے ساتھ ملاقات کے وقت ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیے‘۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: