Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا شکار اقامہ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین کا علاج مفت

سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہر شخص کو اطبی خدمات فراہم کرنے کی نگرانی کر رہے ہیں(فوٹو:سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہدایت کی ہے کہ سعودی شہریوں کے علاوہ ملک میں قانونی اور غیرقانونی طور پر مقیم تارکین کو بھی کورونا کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان نے شہریوں اوراقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے علاوہ ان تارکین کو بھی کورونا کا مفت علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جن کا سعودی عرب میں قیام غیر قانونی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہر شخص کو انسانیت کے ناطے طبی خدمات فراہم کرنے کی نگرانی کر رہے ہیں۔‘
سعودی وزیر صحت کے مطابق کورونا وائرس کے انسداد کے لیے تمام حکومتی اداروں  میں ہم آہنگی ہے۔
انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے  پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوئی شخص بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہے، یہ کسی بھی عمر کے شخص کو لاحق ہوسکتا ہے۔‘
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا مزید کہنا تھا کہ ’کورونا کے تمام مجوزہ علاج ابھی تجربات کے مراحل میں ہیں، کسی بھی ملک میں کورونا کا کوئی مستند اور منظور شدہ علاج نہیں۔

شیئر: