Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وبا پر قابو پانے کے بعد کورونا وائرس موسمی بن جائے گا‘

’لوگوں نے معاشرتی فاصلہ اور صفائی ستھرائی کے جن طریقوں کو اختیار کیا ہے انہیں جاری رہنا چاہئے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’کرونا کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ وائرس موسمی بن جائے گا‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان وزارت صحت سے سوال کیا گیا ہے کہ ’کرونا پر قابو پانے اور کرفیو اٹھانے کے بعد جب زندگی معمول پر آجائے گی تو کیا اس بات کا امکان ہے کہ کچھ لوگ بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوں‘۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس بات کا امکان ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے بعد یہ وائرس موسمی بن جائے اور لوگوں کو شکار کرتا رہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گھر میں محدود رہنے کے علاوہ بحران کے دوران لوگوں نے معاشرتی فاصلہ اور صفائی کے جن طور طریقوں کو اپنایا ہے انہیں جاری رہنا چاہئے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’کورونا پر قابو پانے کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، یہ سازگار ماحول پاتے ہی لوگوں کو شکار کرسکتا ہے‘۔

شیئر: