Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2500 افراد قرنطینہ سے گھر روانہ

طبی معائنہ مکمل ہونے تک مہمانوں کی سہولیات دستیاب تھیں(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں گذشتہ چودہ دن سے قرنطینہ میں رہنے والے 2500 سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں کو روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایسے مشتبہ افراد جو مختلف ممالک سے پہنچے تھے انہیں دو ہفتے کے لیے قرنطینہ میں مہمان کے طور پر رکھا گیا تھا۔

طبی مشاورت کے لیے ان کے کمروں میں سکرین فراہم کی گئی تھیں(فوٹو عرب نیوز)

پچییس سو سے زائد ایسے افراد کا گذشتہ روز کورونا  وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا جو کہ نیگیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔
قرنطینہ سنٹر سے روانہ ہونے والے افراد کو مہمان نوازی کی مثال پیش کرتے ہوئے رخصت ہونے کے دوران تحائف پیش کئے گئے اور ان کی طبی معائنے میں مکمل صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

رخصت ہونے والے افراد کو وزارت صحت کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے(فوٹو عرب نیوز)

سعودی وزارت صحت کے مطابق ان تمام افراد کو طبی معائنہ مکمل ہونے تک مہمانوں کی سہولیات اور خدمات دستیاب تھیں۔ طبی مشاورت کے لیے ان کے کمروں میں سکرین فراہم کی گئی تھیں۔
قرنطینہ سے روانہ ہونے والے افراد نے سعودی وزارت صحت کی جانب سے مکمل مہمان نوازی اور صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ بہترین خدمات پیش کئے جانے پر تمام کارکنان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: