Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک خاتون کے یہاں پانچ بچوں کی ولادت

نومولودوں کا وزن 12سے 16سو گرام ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
مکہ مکرمہ میں مقیم ایک ترک خاتون کے یہاں پانچ بچوں  کی ولادت ہوئی ، زچہ اور تمام نومولود مکمل صحت مند ہیں۔ نومولودوں میں تین لڑکے اور دولڑکیاں شامل ہیں۔
 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ادارہ امور صحت کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ  میں مقیم ایک 32 سالہ ترک خاتون کے یہاں پانچ بچوں کی بیک وقت ولادت ہوئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولودوں کی عمر 32 ہفتے ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام بچے مکمل صحت مند ہیں جن کا وزن 12سو سے 1600 گرام ہے۔
نومولودوں کو ابتدائی طور پرانکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا تاہم بعدازاں انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ رب تعالی نے بیک وقت مجھے اتنی ساری خوشیوں سے نوازا ہے۔ اس کا کرم ہے جتنا شکر ادا کروں کم ہے‘۔

شیئر: