Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان اور ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں نے تیل امور سے متعلق گفتگو کی- فوٹو عاجل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور  امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان جمعرات کو ٹیلیفون پر رابطہ ہوا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پرگفتگو کی۔ گفتگو کے دوران  عالمی تیل منڈی کے حالات بھی زیر بحث آئے-
العربیہ نیٹ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‘میں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے بات چیت کے بعد سعودی ولی عہد سے گفتگو کی- مجھے توقع اور امید ہے کہ یہ لوگ دس ملین بیرل تک تیل پیداوار میں کمی کریں گے- ہوسکتا ہے کہ اس سے زیادہ کمی کریں- اگر یہ کام ہوگیا تو گیس اور تیل کی صنعت کے لیے بڑا کام ہوگا‘-
ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کرکے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ تیل پیداوار میں 15 ملین بیرل تک کی کمی ہوجائے‘-
الوطن اخبار کے مطابق صدرٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ٹیلیفونک رابطے کے بعد پٹرول کے نرخوں میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا-
بحر الشماال کا ایک بیرل تیل 36.29 ڈالر تک پہنچ گیا جو اس سے قبل 30.82 ڈالر میں فروخت ہورہا تھا-  مغربی ٹیکساس کا ایک بیرل تیل 27.39 ڈالر میں فروخت ہوا اس کی قیمت میں 25.4 فیصد کا اضافہ ہوا-
ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں روس اور سعودی عرب کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے انہیں یقین ہے کہ دونوں ملک آٖپس میں جاری تیل نرخوں کے معاملات طے کرلیں گے جس سے تیل پیداوار میں کمی ہوگی اور نرخ بہتر ہوں گے-
روسی صدر نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’تیل پیدا کرنے اور تیل خریدنے والے ممالک کو عالمی تیل منڈی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حل نکالنا ہوگا‘-
انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے آسان نہیں ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: