Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جب باس کہے ٹائم ختم تو مطلب ختم‘

کوہلی اور پیٹرسن نے لائیو سیشن میں مختلف موضوعات پر بات کی (فوٹو: انسٹاگرام)
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کی زندگی ایک جیسی ہو گئی ہے۔ چاہے وہ شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف شخصیات ہوں یا پھر کھیلوں کے ستارے، سب ہی آج کل گھر پر قید ہیں۔
مشہور شخصیات کے لیے گھر پر رہنا اور وقت گزارنا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ایسے میں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر اکثر مشہور اداکار اپنی مختلف سرگرمیوں کی ویڈیوز شئیر کر رہے ہیں۔
جبکہ کئی شوبز اور سپورٹس ستارے کانفرس کالز کے ذریعے انسٹاگرام پر لائیو سیشنز بھی کر رہے ہیں۔
انڈین کرکٹر ویراٹ کوہلی نے انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کے ساتھ انسٹاگرام پر لایئو سیشن کیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے لے کر رائل چیلنجزر بنگلور کے انڈین پریمیر لیگ کا ٹائٹل نہ جیتنے پر بھی تبصرہ کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A shared by Kevin Pietersen (@kp24) on

دونوں کھلاڑی کرکٹ کی دنیا کے مشہور نام ہیں جس کی وجہ سے یہ گفتگو سوشل میڈیا پر کافی ہٹ رہی۔ اس لائیو چیٹ کے دوران ویراٹ کوہلی کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کمنٹ کیا ’چلو چلو ڈنر ٹائم‘
کیون  پیٹرسن نے بعد میں اس کمنٹ کا سکرین شاٹ انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کو ٹیگ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جب باس کہہ دیں کہ ٹائم ختم تو مطلب ختم‘۔
پیٹرسن اور کوہلی نے وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کوہلی نے بتایا کہ ’لاک ڈاون سے قبل ہم فارم ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے  لیکن دل اس بات پر بہت دکھی ہے کہ یہ وقت بہت سے لوگوں کے لیے بے حد مشکل ہے۔‘

پیٹرسن نے کوہلی سے یہ سوال بھی پوچھا کہ انہیں یہ نام ’چیکو‘ کہاں سے ملا؟ جس کے جواب میں کوہلی نے کہا کہ مجھے انڈین کپتان نے بتایا کہ مجھے یہ نام کوچ سے رانجھی ٹرافی کے دوران دیا تھا کیونکہ اس وقت میرے گال بہت نمایاں ہوتے تھے۔ پھر 2007 میرے بال گرنے لگ گئے تو میں نے بال کٹوا دیے جس کی وجہ سے میرے گال اور کان اور نمایاں دیکھنے لگے۔ یہ نام مجھے ایک مزاحیہ کتاب کے کارٹون کردار سے ملا جو ایک خرگوش ہے اور اس کا نام ’چمپک‘ ہے۔
کوہلی نے یہ راز بھی بتایا کہ یہ مزاحیہ نام انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی وجہ سے مشہور ہوا ہے کیونکہ وہ ہر وقت انہیں اس نام سے بلاتے تھے۔
لائیو سیشن کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے بھی جواب دیے۔

شیئر: