رمضان کے آتے ہی مکہ میں ’سٹریٹ سٹال‘ سج گئے
مغرب کی نماز کی اذان سے قبل یہ سٹال علاقوں میں لگا دیے جاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
رمضان کے بابرکت مہینے کے آتے ہی مکہ کے علاقوں میں رمضان سٹریٹ سٹال لگائے جاتے ہیں جو کے اس سیزن کے اہم فیچرز میں سے ایک ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق روزانہ لگنے والے یہ سٹال رمضان کے منفرد کردار کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ شہر کی کھانے پینے اور سماجی رابطوں کی روایت کی یادوں کو مجموعی طور پر تازہ کرتے ہیں۔
مغرب کی نماز کی اذان سے قبل یہ سٹال علاقوں میں لگا دیے جاتے ہیں جہاں رمضان کے کئی کھانے اور مشروب دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ سادگی اور اُن وراثتی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرتے ہیں جنہیں کمیونٹی نے نسلوں سے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔
شہری افطار کی تیاری کے لیے باقاعدگی سے ان سٹالز پر جاتے ہیں جہاں شام کے وقت یہ عارضی طور پر لگائے جانے والے سٹالز بھرپور زندگی کی سرگرمیوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس سے رمضان کا مخصوص ماحول بنتا ہے اور یہ معمول کی سرگرمیاں اس مقدس مہینے میں ڈھل جاتی ہیں۔
رمضان سٹالز فیملیز کو اپنے گھر کی بنائی ہوئی چیزیں فروخت کرنے کا موقع بھی دیتے ہیں جس سے خاندانی کاروبار اور رمضان میں حاصل ہونے والی آمدنی کی عکاسی ہوتی ہے اور مکہ کے معاشرے کی بطور سماجی اقدار اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
