Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو الجوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کام شروع کردیا، پہلی پرواز کی آمد

نئے ایئرپورٹ کی سالانہ گنجائش تقریبا 1.6 ملین مسافروں کی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
 نئے الجوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بدھ سے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا۔ پرانے ٹرمینل سے آپریشنل سرگرمیوں کی مکمل منتقلی کے بعد پہلی پرواز وصول کی۔
نئے ایئرپورٹ کی سالانہ گنجائش تقریبا 1.6 ملین مسافروں کی ہے جو 800 فیصد زیادہ ہے۔ پرانے ایئرپورٹ پر ایک لاکھ 75 ہزار مسافروں کی گنجائش تھی۔
ایس پی اے کے مطابق نئے ایئرپورٹ کو جدید بین الاقوامی معیارت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کل رقبہ 24 ہزار مربع میٹر ہے۔
اس میں 16 چیک ان کاونٹر شامل ہیں، 2 سیلف سروس 11 ڈیپارچر اور آرائیول گیٹس، 5 ڈیول پاسپورٹ کنٹرول کاونٹر، 648 پارکنگ سپیس اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
ایئرپورٹ کا ڈیزائن الجوف ریجن کے ورثے سے مطابقت رکھتا ہے، زیتون کے درختوں سے مزین پانچ ہزار مربع میٹر گرین ایریاز شامل ہیں۔
یاد رہے کہ الجوف کے نئے ایئرپورٹ کو آپریشنل ٹیسٹ مکمل کیے جانے کے بعد کھولا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے آپریشنل ہونے سے ریجن کے شہریوں اور غیرملکیوں کو سہولت ہوگی۔

 

شیئر: