Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: شہد فارمز کے کارکنان کو کرفیوسے استثنیٰ

شہد کے فارم مالکان نے عسیرگورنریٹ سے درخواست کی تھی- فوٹو: سبق
سعودی عرب میں عسیر ریجن اور شہر فارموں اور شہد کے کاروبار کے لیے مشہور ہے- حکومت نے عسیر شہر میں شہد فارموں کے کارکنان کو کرفیو کے دوران رات کے وقت آنے جانے کی مشروط سہولت دی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالعزیز المغلوث نے عسیر ریجن کی تمام کمشنریوں کے ڈائریکٹرز کو تحریری طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شہد فارموں کے کارکنان کو کرفیو کے دوران رات کے وقت آمد ورفت کی اجازت دیں-
المغلوث نے اجازت ناموں کے حوالے سے یہ پابندی عائد کی ہے کہ ہر کارکن کی بابت یہ اطمینان کر لیا جائے کہ وہ صحیح معنوں میں شہد فارم میں کام کر رہا ہے- شہد فارموں کے مالکان، شہد کے تاجروں کے سرکاری ریکارڈ یا شہد بنانے والوں کے کارڈ دیکھ کر یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے-
عسیر ریجن میں شہد فارموں کے مالکان نے درخواست میں کہا تھا کہ یہ 45 دن فارموں کے لیے بے حد اہم ہیں- رات کے وقت شہد کے چھتے منتقل کیے جاتے ہیں- یہ کام دن میں نہیں کیا جاسکتا-
اگر کارکنان کو رات کے وقت شہد فارم آنے جانے کی اجازت نہ دی گئی تو شہد کے نئے موسم کی آمدنی سے مکمل طور پر محروم ہوجائیں گے جبکہ یہ ہماری روزی روٹی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ مملکت بھر میں شہد اہم غذاکے طور پر استعمال کیا جاتا ہے-
عسیر گورنریٹ کے معاون سیکریٹری و ترقیاتی امور نے شہد فارموں کے مالکان کی اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے عسیر ریجن کی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: