Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دو سپر مارکیٹ سربمہر، کورونا کی تصدیق

’مذکورہ شاپنگ سینٹر جانے والے خود کو دو ہفتوں کے لیے محدود کردیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد السلام مال میں دنیوب سینٹر اور السلامہ محلے میں زاد کوم نامی سپر مارکیٹ سر بمہر کر دیا گیا ہے۔
میونسپلٹی نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مذکورہ شاپنگ سینٹرز میں جانے والوں کو احتیاطی طور پر دو ہفتوں کے لیے خود کو محدود کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سپر مارکیٹوں میں کام کرنے والے دو کارکنوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’واقعہ کی تفصیل وزارت صحت کی متعلقہ کمیٹی کو بتا دی ہے جس نے دیگر کارکنوں کو بھی محدود کردیا ہے جبکہ ان کے کورونا ٹیسٹ بھی لیے جارہے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’خوف وہراس پھیلانے کی ضرورت نہیں، محض احتیاطی تدابیر کے طور پر سخت اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں‘۔

شیئر: