Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 272 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 2795 ہوگئی

’کورونا پورٹل میں نئے مریضوں کے اضافے کے بعد کل تعداد 2752 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محد العبد العالی نے کہا ہے کہ کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران’ کورونا وائرس ‘ میں مبتلا مزید 272 مریضوں  کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ’نئے کیسز کے بعد مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 2795 ہوگئی ہے‘۔
پورٹل کے مطابق سب سے زیادہ کیسز ریاض میں ہوئے جہاں مریضوں کی تعداد 56 ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں تعداد 21 بتائی گئی ہے۔
اسی طرح جدہ میں 27، مدینہ منورہ میں 24، قطیف میں 8، دمام میں 4، الخبر میں دو، خمیس مشیط میں 3، راس تنورہ اور البدائع میں ایک ایک مریض کا اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل کورونا پورٹل پر ہونے والی اپ ڈیٹ میں نئے مریضوں کی تعداد 82 تھی جبکہ کل تعداد 2605 بتائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت صحت نے کورونا پورٹل جاری کی ہے جس میں دن میں کئی مرتبہ مریضوں کی تعداد اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔
کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث وزارت داخلہ نے ریاض اور جدہ سمیت کئی شہروں میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر24 گھنٹے کردیا ہے۔

شیئر: