Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے نومولود کا اندراج کیسے کرائیں؟

محکمہ احوال مدنیہ نے اندراج کا طریقہ کار جاری  کیا ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں محکمہ احوال مدنیہ(سول افیئر) نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ نومولود کا اندراج آن لائن کرایا جائے-
نئے کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر احتیاطی تدابیر کے ماحول میں کسی بھی غیر ملکی یا سعودی شہری کو نومولود کے اندراج کے لیےمحکمے کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں-
آن لائن اندراج کا طریقہ کار کیا ہے؟
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  محکمہ احوال مدنیہ نے ٹوئٹر پر نومولود کے اندراج کا طریقہ کار جاری  کیا ہے- نومولود کے اندراج کےلیے ابشر سے استفادہ کیا جا سکتے گا-
سب سے پہلے’ابشر افراد‘ کا انتخاب کیا جائے پھر صارف اپنا نام اور پاس ورڈ ڈالے اس کے بعد انٹر ہوکر اندراج کرانے کے خانے کو پش کیا جائے-

نومولود کے اندراج کےلیے ابشر سے استفادہ کیا جا سکتے گا-(فوٹو سوشل میڈیا)

بعد ازاں سروسز کے سیکشن میںخدمات کا انتخاب کیا جائے پھر الاحوال المدنیہ شعبے اور اس کے بعد ’تسجیل الموالید‘ (نومولود کا اندراج)کا انتخاب کیا جائے-
اگلے آپشن کو دبا کر اندراج کی شرائط و ضوابط دیکھنا ہوں گی پھر نومولود کے اندراج والے خانے کو پش کرنا ہوگا- نومولود سے متعلق معلومات پر نظر ثانی کے بعد کنفرمیشن کا انتخاب کرنا ہوگا-
اگر اس حوالے سے کوئی غلطی ہوگئی ہو تو نومولود کے اندراج کی کارروائی کو مکمل نہ کیا جائے اور معلومات کی تصحیح کے لیے ہسپتال سے رجوع کیا جائے-
کارروائی مکمل ہونےپر صارف کے نام نومولود کے اندراج کا ایس ایم ایس آئے گا-
ایس ایم ایس ملنے پر برتھ سرٹیفکیٹ ڈاک سروس کے ذریعے طلب کرنے کی کارروائی کرنا ہوگی اس کے لیے ’اختیار وثیقہ‘ کا بٹن پش کرنا ہوگا۔ بعد  ازاں اختر العنوان والا بٹن دبانا ہوگا پھر ڈاک کے پتے کے بارے میں اطمینان حاصل کرنا ہوگا-

نومولود کے اندراج کے لیےمحکمے کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)

اس کے بعد  احوال مدنیہ کے سرکاری اکاؤنٹ کے مطابق سرٹیفکیٹ کی فراہمی کی کنفرمیشن کا انتخاب کرنا ہوگا-
نومولود کے نام سے متعلق شرائط
محکمہ احوال مدنیہ نے نومولود کے نام کے اندراج کے سلسلے میں چار پابندیاں لگا رکھی ہیں- ایک پابندی یہ ہے کہ نام القاب سےخالی ہو، دوسری شرط یہ ہے کہ نام اسلامی شریعت کی ہدایات کے مطابق ہو-
کسی بھی نومولود کا نام درج کراتے وقت کوئی لقب استعمال نہیں کیا جاسکتا مثلا (الحاج، الشریف) استعمال نہیں کیا جاسکتا یہ نام کا حصہ نہیں ہے-
نام کے خانے میں روایتی جملوں کا اضافہ بھی نہیں کیا جاسکتا-مثلا نام لکھنے کے بعد یہ نہیں لکھ سکتے کہ یہ فلاں نام سے منسوب ہے-
ایک پابندی یہ بھی ہے کہ نومولود کا نام مفرد ہوگا مرکب نہیں مثلا (محمد خالد مرکب نام شمار ہوگا) یہ نام کسی نومولود کا درج نہیں ہوگا- اسی طرح خلاف شریعت کوئی نام درج نہیں کرایا  جاسکتا مثلا (عبدالرسول’ عبداللات) وغیرہ
 واضح رہے کہ احوال مدنیہ سعودی عرب میں پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا ادارہ ہے۔

شیئر: