Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: انڈے ذخیرہ کرنے والا غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدہ شخص انڈے ذخیرہ کرکے بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے انڈے ذخیرہ کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدہ شخص نے بحران پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انڈوں کی بڑی مقدار گودام میں ذخیرہ کر رکھی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’انڈوں کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے ’گرفتار شدہ غیر ملکی کے پاس میڈیکل کارڈ نہیں تھا، علاوہ ازیں انڈے ذخیرہ کرنے کے لیے صحت ضوابط کی پابندی نہیں کی جا رہی تھی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے خلاف خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی ہے۔ گودام میں انڈوں کی بڑی مقدار ضبط ہوئی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مارکیٹ میں انڈوں کا بحران نہیں، بلدیہ کے اہلکار دورے کر رہے ہیں تاہم طلب اور رسد میں فرق واقع ہوا ہے جس کے باعث انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے‘۔

شیئر: