Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: کرفیو میں تو سیع ،عمان میں لاک ڈاؤن

سفری پابندیاں بھی دو ہفتے کےلیے بڑھا دی گئی ہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)
مصری وزیر اعظم مصطفی متبولی نے کرفیو میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی جو 23 اپریل تک جاری رہے گاتاہم کرفیو کے دورا نیے میں کمی کی گئی ہے-
سفری پابندیاں بھی دو ہفتے کےلیے بڑھا دی گئی ہیں-
المصری الیوم جریدے کے مطابق وزیر اعظم متبولی نے کہا کہ مصری افواج نے ہمیشہ آز مائش کی گھڑی میں عوام  کا ساتھ دیا ہے- کورونا بحران میں بھی فوج کا کردار مثالی رہا ہے-
انہوں  نےکہا کہ مثالی احتیاطی تدابیر اور عوام کی پابندی کی بدولت ملک بڑےبحران سے محفوظ ہے-

لاک ڈاؤن جمعہ 10 اپریل کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگا(فوٹو عرب نیوز)

اس سے قبل مصر میں رمضان میںعوامی اجتماعات،تراویح اور اعتکاف پر بھی پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 دریں اثنا سلطنت عمان نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور مقامی شہریوں  نیز غیر ملکیوں کو اس سے بچانے کے لیے  دارالحکومت مسقط میں بارہ روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے- عمل درآمد جمعہ سے ہوگا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سلطنت عمان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اہم فیصلے کرنے کے لیے اعلی کمیٹی قائم کیے ہوئے ہے- لاک ْڈاؤن کا فیصلہ اسی کمیٹی نے کیا ہے-
عمانی ریڈیو ٹی وی جنرل کارپوریشن کے مطابق سقط میں لاک ڈاؤن جمعہ 10 اپریل کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگا اور بدھ 22 اپریل کی صبح 10 بجے تک جاری رہے گا-
سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران ملک کے تمام شعبے اور کنٹرول یونٹ مسلسل موثر رہیں گے-

شیئر: