Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی میزبانی میں جی ٹوئنٹی وزرائے توانائی کا آن لائن اجلاس

عالمی تیل منڈیوں بھی کورونا کے کے منفی اثرات پڑیں گے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیشت کو بحران سے نکالنے کےلیے مناسب لاگت پرتوانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے-
الشرق الاوسط کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان  نے جمعے کو  جی 20 کے وزرائے توانائی کےآن لائناجلاس کی میزبانی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’ غیر معمولی حالات اور نہایت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ اس کا تقاضا ہے کہ فوری اقدامات اور مربوط انتظامات کیے جائیں‘-
سعودی وزیر توانائی کے مطابق کہ نئے کورونا کی وبا کے بھیانک اقتصادی اور صحت نقصانات دنیا بھر میں محسوس کیے جارہے ہیں‘-
انہوں نے مزید کہا کہ ’بحران کے باعث دنیا بھر کے ملکوں کے صحت نظام  متاثر ہوئے ہیں اور اقتصادی شرح نمو کی توقعات کم ہوچکی ہیں‘-
’عالمی مالیاتی منڈیوں میں انارکی کی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے- یہی منظر نامہ عالمی تیل منڈیوں کا بھی ہے- اس کے منفی اثرات امن و استحکام پر بھی پڑیں گے‘-
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس یقین کا اظہار کیاکہ ’تیل منڈیوں میں بے یقینی کی صورتحال کے اثرات بہت سارے شعبوں پر پڑیں گے۔ ان سے صنعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے بھی متاثر ہوں گے۔مستقبل میں توانائی کی ترسیل پر سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی- ہائیڈرو کاربن اور تجدید پذیر توانائی کے سرچشموں پر بھی برے اثرات پڑیں گے‘-
 سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ اوپیک پلس میں شامل ممالک نے تیل منڈیوں کے استحکام کے لیے پھر تعاون کا عزم ظاہر کیاہے-

تیل منڈی میں استحکام کے لیے رابطہ کمیٹی کی تجویز بھی پیش کی گئی-(فوٹو عرب نیوز)

 ’تیل منڈی میں توازن کی بحالی کے لیے پیداوار میں کمی کے معاہدے کی سب نے توثیق کردی ہے میکسیکو اس سے مستثنی ہے- جب تک وہ اس میں شامل نہیں ہوگا  معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوگا‘-
سعودی عرب نے میکسیکو سمیت جی 20 کے تمام رکن مالک سے اپیل کی کہ وہ ہنگامی اقدامات کریں۔ انصاف، مساوات، شفافیت اور ہمہ گیریت کے اصولوں پر مبنی تیل منڈی کے حالات میں استحکام لانے کی کوشش کریں-
 اس موقع پرامریکی وزیر توانائی نے کہاکہ کورونا کی وبا اور مارکیٹ میں تیل کی بھاری رسد نے تباہ کن صورتحال پیدا کردی ہے- اب وقت آگیا ہے کہ تمام ممالک طلب اور رسد میں گڑبڑ کے مسئلے سے سنجیدگی سے نمٹیں-
روسی وزیر توانائی نے جی 20 سے مطالبہ کیاکہ وہ اوپیک پلس  کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے تیل منڈی میں استحکام کے لیے رابطہ کمیٹی کی تشکیل کی تجویز بھی پیش کی-

شیئر: