Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں اناروں کی فصل اور سیاحوں کا میلہ: زرعی سیزن کا آغاز

بہت سے سیاح باغات کی سیر کرتے ہوئے فارمز سے براہ راست انار خریدتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جیسے جیسے انار کا پھل  پکنا شروع ہوا ہے طائف میں رنگا رنگ زرعی سیزن کا آغاز ہوگیا ہے جہاں کھیت مقامی رہائشیوں اور گرمیوں کے سیاحوں کے لیے پسندیدہ مراکز میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پہاڑی ڈھلوانوں پر پھیلے ہوئے انار کے باغات ایک ایسا تجربہ فراہم کرتے ہیں جو زراعت، سیاحت اور مقامی معیشت کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔
انار کے سیزن کو نہ صرف فصل کی کٹائی کے زمانے کے طور پر ہی نہیں بلکہ طائف کی زرعی شناخت کے ایک اہم حصے کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
یہ گورنریٹ اپنی متنوع موسمی پیداوار کے لیے مشہور ہے جہاں گلاب، انگور، شہتوت اور انار کی فصلیں سال بھر ایک کے بعد ایک حاصل کی جاتی ہے جو اس علاقے کے زرخیز قدرتی ماحول کی عکاسی کرتی ہے اور پورے سال طائف کی کشش کو برقرار رکھتی ہے۔
اس سیزن کے دوران فارمز میں صبح سویرے ہی سے رونق شروع ہو جاتی ہے کیونکہ مزدور منڈی کے لیے پھلوں کی کٹائی، چھٹائی اور تیاری میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
بہت سے سیاح باغات کی سیر کرتے ہوئے فارمز سے براہ راست انار خریدتے ہیبہت سے سیاح باغات کی سیر کرتے ہوئے فارمز سے براہ راست انار خریدتے ہیںں اور زراعت کے روایتی طریقے سیکھتے ہیں۔
زرعی سیاحت کی بڑھتی ہوئی صورتحال فیملیز اور وزیٹرز کو اپنی جانب مسلسل متوجہ کر رہی ہے جس سے سب مستند دیہاتی تجربات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

 

شیئر: