Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تدفین کے لیے کمپوٹرائزڈ تھرمل کیمروں کا استعمال

 مدینہ میں تدفین کے لیے آنے والوں کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ کی بلدیہ کی جانب سے شہر کے معروف قبرستان ’بقیع الغرقد‘ کے ادارہ تجہیز و تکفین میں کمپیوٹرائز تھرمل کیمروں کی تنصیب کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کیمروں کی تنصیب کا مقصد ’کورونا وائرس‘ سے بچاؤ اور تدفین کے لیے آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت ریکارڈ کرنا ہے۔
قبل ازیں بلدیہ کی جانب سے جسمانی درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والا کمپیوٹرائز تھرمل سسٹم متعدد مقامات پر نصب کیا جا چکا ہے جس کے ذریعے دور سے ہی انسانوں کے جسم کا درجہ حرارت نوٹ کر لیا جاتا ہے۔

کمپیوٹرائز تھرمل سسٹم متعدد مقامات پر نصب کیاجا چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

بلدیہ نے مدینہ شہر کی صفائی کے کارکنوں کے رہائشی کمپاؤنڈ میں بھی یہ سسٹم نصب کیا ہوا ہے۔
بلدیہ کے ایک ذمہ دار کے مطابق کارکنوں کو ڈیوٹی پر روانہ کرنے سے قبل اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد کمپاؤنڈ میں داخل ہونے سے درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ اگر کسی کارکن کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے تو اسے فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب سبق نیوز کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے شہر کی مرکزی سبزی اور پھل منڈی میں آنے والوں کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنے کے لیے ڈرون تھرمل کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

شیئر: