Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکیٹ میں کیمرے سے لیس تھرمامیٹر نصب

دکانداروں اور صارفین کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے-(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں-
میونسپلٹی کے اہلکاروں نے تارکین  کو وائرس کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے مارکیٹ میں کیمروں سے لیس نئے تھرمامیٹرنصب کرائے ہیں-
عاجل ویب کے مطابق میونسپلٹی نے ٹو ئٹر پر بتایا ہے کہ ایک کیمرہ دمام کی سینٹرل  فروٹ مارکیٹ  میں لگایا گیا ہے جہاں دکانداروں اور صارفین کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے-

مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے کورونا سے بچاؤ کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں-(فوٹو عاجل)

الشرقیہ میونسپلٹی کے مطابق کیمرے سے لیس درجہ حرارت ناپنے والا آلہ ایک سیکنڈ میں چوبیس افراد اور سامان  فروخت کرنے والوں کا درجہ حرارت چیک کرلیتا ہے-
درجہ حرارت چیک کرائے بغیر کوئی فروٹ مارکیٹ میں داخل نہیں ہوسکتا- اگر کسی کا درجہ حرارت حد سے زیادہ ہوتا ہے تو اسے داخلے سے روک دیا جاتا ہے اور فوری طور پر قریب ترین ہیلتھ سینٹر میں منتقل کردیا جاتا ہے-
میونسپلٹی نے  فروٹ مار کیٹ کے بڑے گیٹ پر کیمرے سے آراستہ یہ آلہ نصب کیا ہے اور  داخلے کے دیگر تمام راستے بند کردیے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پبلک مقامات’ تجارتی مراکز اور گھروں میں پھول اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے-

میونسپلٹی نے پھول اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے-(فوٹو عاجل)

یہ اقدام نئے کورونا وائرس سے بچانے کی حکمت عملی کے تحت کیا گیا-
مشرقی ریجن کے میئر فہد الجبیر نے کہ اہے کہ  ہمارا مقصد مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کوپرامید رکھنا ہے کہ یہ مسئلہ ایسا نہیں کہ جس پر ہم سب مل کر قابو نہ پاسکیں۔ 
’ہمارا مقصد مملکت میں موجود تمام افراد کو وائرس سے بچاؤ کے لیے آگہی فراہم کرتے رہنا ہے اسی میں سب کا فائدہ ہے‘-  
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ’ مقامی شہری اور مقیم  غیر ملکی کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں بھرپور تعاون کررہے ہیں- اکا دکا واقعات ایسے نہیں کہ جن کا ذکر کیا جائے‘-

شیئر: