Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے قرنطینہ میں ننھی بچی کا بڑا پیغام

 سعودی بچی طائف ہسپتال کے قرنطینہ میں رہ رہی ہے-(فوٹو عرب نیوز)
 طائف میں نئے کورونا وائرس سے متاثر سب سے کمسن بچی علیا الشریف نے بڑا پیغام دیا ہے- علیا نے پیغام دیا کہ ’سب لوگ گھروں میں رہیں‘-
 سعودی بچی نے اپنے پیغام میں یھ اطمینان دلایا کہ وہ خیریت سے ہے اور ہسپتال کے قرنطینہ میں رہ رہی ہے-
اخبار 24 کے مطابق چار سالہ علیا نے طائف کے ہسپتال میں قائم قرنطینہ سے العربیہ چینل سے گفتگو میں کہاکہ’ میں یہاں خوش ہوں- کھیلتی ہوں،تصویری خاکے بناتی ہوں، مزیدار پروگرام دیکھتی ہوں اور صحت بخش کھانے کھا رہی ہوں‘-
یاد رہے کہ علیا الشریف دو ہفتے قبل اپنے والد سے ملنے ملانے کی وجہ سے کورونا میں مبتلا ہوگئی تھی- 
 علیا کے والد کو بھی ریاض میں ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس لگ گیا تھا- انہیں ریاض سے طائف واپسی کے بعد اس کا علم اس وقت ہوا جب کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں-
علیا الشریف مملکت بھر میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والی سب سے کمسن بچی ہے۔

شیئر: