Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوبصورت ترین ’ہاوس آف آئسولیشن‘ کہاں؟

فیفا کمشنری کے پہاڑی علاقے میں ’ہاؤس آف آئسولیشن‘ کی تصویر وائرل ہے- (فوٹو سبق)
جازان ریجن کی فیفا کمشنری کے پہاڑی علاقے میں ’ہاؤس آف آئسولیشن‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے-
 سعودی شہری نے پہاڑ کے اوپر مکان میں خود کو دنیا بھر سے الگ تھلگ کرلیا ہے- مکان کا نقشہ بے حد خوبصورت اور اس کے اطراف قدرتی مناظر بڑے دلکش ہیں- اس تصویرکو سوشل میڈیا پرشیئر کیا جا رہا ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہاؤس آف آئسولیشن کے مالک سعودی شہری احمد حسن الفیفی نے بتایا کہ ’جو کچھ ہوا بلا ارادہ ہوا۔ وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ گھر کی تصویر وائرل ہوگی اورلوگ اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں گے- ہموطنوں نے جس محبت اور چاہت کا مظاہرہ کیا اس سے دل خوش ہوگیا‘-

سعودی عرب میں سب سے خوبصورت قرنطینہ ہے-(فوٹوسبق)

الفیفی نے بتایا کہ وہ فیفا پہاڑ پر واقع اپنے گھر میں خود کو دنیا بھر سے الگ تھلگ کرکے سکونت پذیر ہے- ایک دوست نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دریافت کیا کہ ہاؤس آئسولیشن میں رہتے ہوئے کیسا محسوس کررہے ہو پھرملنے کے لیے گھر آگیا- اسی دوران میرا بیٹا عبداللہ عربی قہوہ بناکر لے آیا- میرے دوست نے اپنے ہمراہ تصویر بنوائی اور مجھ سے پوچھے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کردی-
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ الفیفی ہاؤس آف آئسولیشن سعودی عرب میں سب سے خوبصورت قرنطینہ ہے- سب نے اسے پسند کیا ہے-
 صارفین  نے سعودی عرب کے اس قریے کو سیاحت کے مرکز کے طور پر شامل کرنے کی تجویز بھی دی ہے-

جازان کی فیفا کمشنری مملکت کے پر فضا مقامات میں سے ایک ہے-(فوٹو سبق)

جازان صوبے کیفیفا کمشنری مملکت کے پر فضا مقامات میں سے ایک ہے- یہاں کے سبزہ زار دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں-
یہاں بارش کا کوئی موسم نہیں- سال کے بارہ مہینے کسی بھی وقت بارش ہونے لگتی ہے-  یہاں کا موسم پورا سال معتدل رہتا ہے-

شیئر: