Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: تعمیراتی کمپنیوں کے ملازمین پر پابندی

’دبئی میں کسی بھی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کو ریاست سے باہر نہیں لے جایا جاسکتا‘ ( فوٹو: البیان)
دبئی میں تعمیراتی کمپنیوں کے ملازمین کا ریاست دبئی سے باہر جانے اور باہر سے تعمیراتی ملازمین کے آنے پر پابندی لگا دی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام ) کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری تدابیر کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست دبئی سے باہر تعمیراتی کمپنیوں کے ملازمین کے داخلے پر پابندی لگائی جارہی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تمام تعمیراتی کمپنیوں اور منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ دبئی میں کسی بھی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کو ریاست سے باہر نہیں لے جایا جاسکتا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تعمیراتی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو یہ بھی واضح کردیا ہے کہ منصوبوں پر ریاست میں مقیم ملازمین سے کام لیا جائے، باہر سے کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ معاشرے کی سلامتی اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: