Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خصوصی حالات میں عارضی کرفیو پاس کا لنک جاری

’ہنگامی حالات میں عارضی کرفیو پاس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ باقی ریجنوں کے لیے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ امن عامہ نے انسانی اور استثنائی حالات میں کرفیو پاس جاری کرنے کے لیے لنک شیئر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’خصوصی، ہنگامی اور انسانی حالات میں کرفیو کے وقت ریجن کے اندر، کمشنریوں کے مابین یا شہر میں محلوں کے درمیان آنے جانے کے لیے وقتی کرفیو پاس جاری کیا جائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ خصوصی سہولت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن کے علاوہ مملکت کے تمام ریجنوں کے لیے ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’خصوصی حالات میں عارضی کرفیو پاس حاصل کرنے کا خواہش مند لنک پر جا کر کوائف کے خانے اور کرفیو پاس حاصل کرنے کی وجہ کا اندراج کرے گا، بعد ازاں اسے موبائل پر منظوری یا نا منظور ہونے کا پیغام موصول ہوگا‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’منظوری کی صورت میں کرفیو پاس حاصل کرنے والے کو گھر سے نکلنے کا وقت اور روٹ بتا دیا جائے گا‘۔
عارضی کرفیو پاس حاصل کرنے کا لنک یہ ہے:
https://tanaqul.ecloud.sa/login
خیال رہے کہ یہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن کے رہائشیوں کے لیے نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرفیو کے دوران آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والے پاس منگل 21 اپریل سے منسوخ ہو جائیں گے جس کے بعد یکساں سینٹرلائز پاسز ہی کار آمد ہوں گے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کرفیو پاسز کے بارے میں جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ ’مملکت کی سطح پریکساں ڈیجیٹل پاسز ہی کارآمد ہوں گے، جن اداروں نے اپنے کارکنوں کے لیے سینٹرلائز پاسز حاصل نہیں کیے وہ منگل 21 اپریل تک حاصل کرلیں‘۔
 

شیئر: