Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی سبزی منڈی عام صارف کے لیے بند

’سبزی منڈی میں صرف تھوک کے تاجروں اور دکانداروں کو مال خریدنے کی اجازت ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
کورونا وائرس کے خدشات کے باعث جد کی مرکزی سبزی منڈی کو عام صارف کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مرکزی سبزی منڈی میں عام صارفین کے داخلے پر پابندی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سبزی منڈی سے صرف تھوک کے تاجر کو ہی مال خریدنے کی اجازت ہوگی‘۔
میونسپلٹی کے سیکریٹری انجینئر محمد بن ابراہیم الزہرانی نے بتایا ہے کہ ’یہ فیصلہ صارفین کی سلامتی کے لیے کیا جا رہا ہے، ہم انہیں منڈی کی بھیڑ بھاڑ سے دوررکھنا چاہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عام صارفین اپنے روز مرہ ضرورت کی سبزی اور پھل قریبی دکانوں سے خرید سکتے ہیں جہاں زیادہ ازدحام کا امکان نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مرکزی سبزی منڈی میں صرف تھوک میں مال فروخت ہوگا اور یہ تاجروں اور سبزی کی دکانوں کے مالکان کے لیے ہوگا‘۔

شیئر: