Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازی کی 8721 کوششیں ناکام

’گزشت ماہ کے دوران 1076 کلو حشیش ضبط کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سرحدی فورس نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 8721 افراد کو سعودی عرب در انداز ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی فورس نے بتایا ہے کہ ’مملکت کی جنوبی سرحد سمیت سمندری سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے افراد گرفتار ہوئے ہیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

فورس نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ماہ کے دوران منشیات سمگلنگ کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنادی گئی ہیں‘۔
فورس نے بتایا ہے کہ ’جازان، نجران اور عسیر میں 1076 کلو حشیش ضبط کی گئی ہے جسے بیرون ملک سے لایا جارہا تھا‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد کارروائی کے نتیجے میں 1377 کلو نشہ آور پودا ’قات‘ پکڑا گیا ہے‘۔

فورس نے کہا ہے کہ ’قات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 101 افراد پکڑے ہیں، ان میں سے بیشتر غیر ملکی ہیں جبکہ بعض کارروائیوں میں مقامی شہری بھی گرفتار ہوئے ہیں جو سمگلروں سے مال خرید کر مقامی مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے‘۔
سیکورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مملکت کی سرحدیں محفوظ اور محافظ چوکنا ہیں، کسی کو بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی‘۔

شیئر: