Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند جمعرات کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مملکت بھر میں دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا.(فوٹو عاجل)
جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ 7 رمضان جمعرات 30 اپریل کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا- مملکت بھر میں کسی دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرۃ نے فیس بک پیج پر بیان میں  کہا کہ چاند رات کو گیارہ بجکر 39 منٹ پر مکہ مکرمہ کے افق پر نظر آئے گا.
ابو زاہرۃ نے بتایا کہ جس وقت چاند خانہ کعبہ کے اوپر  ہوگا اس وقت وہ  895151 ڈگری کی اونچائی پر ہوگا.
چاند 47.8 فیصد روشن ہوگا اور سورج سے 387154 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا.

قبلے کا رخ آسانی سے متعین کیا جاسکتا ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

ابو زاہرۃ نے مزید کہا  کہ چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ ستاروں، سیاروں کی گردش سے متعلق ماہرین فلکیات کے دقیق ترین حساب کا پتہ دیتا ہے.
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماہرین چاند سمیت تمام ستاروں اور سیاروں کے محل وقوع کی نشاندہی دقیق ترین شکل میں کررہے ہیں.
ابو زاہرۃ نے مزید کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کے واقعہ کی مدد سے قبلے کا رخ آسانی سے متعین کیا جاسکتا ہے.
دور دراز کے ممالک کے باشندے اس واقعہ کو دیکھ کرخانہ کعبہ کی طرف مساجد کا رخ ہونے نہ ہونے کا پتہ آسانی سے لگا سکتے ہیں. ماضی میں دنیا بھر کے لوگ اسی قسم کے واقعات کو بنیاد بناکر قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے.
یاد رہے کہ ا س سال چاند خانہ کعبہ پر دوسری  مرتبہ نظر آئے گا- پہلی بار 6 مارچ 2020 کو یہ واقعہ پیش آیا تھا.

شیئر: