Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا:امریکی شہری سعودی اقدامات کا معترف

کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی تعریف کی ہے(فوٹو عاجل)
سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم امریکی شہری نےکورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے سعودی اقدامات کی تعریف کی ہے .امریکی شہری کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کے مسلم شہری محمد موفلود نے وڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب کورونا وائرس سے نمنٹے لےلیے چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال کررہا ہے‘.
امریکی شہری کا کہنا ہے کہ ’موجودہ وقت میں سعودی عرب میں اپنے قیام پر خود کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں. سعودی حکومت بلا استثنی ہر بات کا خیال کررہی ہے. شاندار کارنامہ انجام دے رہی ہے‘.

امریکی شہری کا کہنا ہےسعودی عرب میں اپنے قیام پر خوش قسمت سمجھ رہا ہوں(فوٹو عاجل)

امریکی شہری موفلود نے ہاتھ اٹھا کر دعا کی کہ ’اللہ تعالی کورونا کی وبا دور کردے اور مملکت سعودی عرب کی پاسبانی کرے‘.
یاد رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے تمام سرکاری اور نجی  ہسپتالوں کو حکم دیے ہوئے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے ہر مریض کا مفت علاج کریں.
اس سلسلے میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کے حوالے سے کوئی امتیاز نہ برتیں. کسی سے شناختی کارڈ نہ طلب کریں- غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو بھی کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سہولتیں مفت مہیا کریں.

شیئر: