Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹ نہیں ہوگا‘

افواہوں پر توجہ نہ دیں، خبریں مصدقہ ذرائع سے حاصل کی جائیں(فوٹو،ایس پی اے)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ وزارت صحت دیگر اداروں کے تعاون سے گنجان آبادی والے علاقوں میں فیلڈ کورونا ٹیسٹ کے منصوبے پر کام کیا جارہا  ہے-
 کورونا ٹیسٹ گھر گھر جاکرنہیں کیے جائیں گے-

کورونا ٹیسٹ کےلیے مختلف علاقوں میں سینٹرزبنائے جائیں گے(فوٹو، سوشل میڈیا)

یاد رہے سوشل میڈیا پر یہ اس قسم کی باتیں وائرل ہو رہی تھی جن میں کہا جارہا تھا کہ یکم مئی سے گھر گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کیاجائے گا۔
مقامی  ویب نیوز ’سبق‘کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا ٹیسٹ سینٹر کے حوالے سے  واضح کیا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلیے وزارت صحت دیگر اداروں کے تعاون سے وسیع البنیاد کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ کئی طریقے سے شروع کیا ہے- ان میں سے ایک یہ ہے کہ ایسے مقامات کا رخ کیا جائے جہاں کورونا سے متاثرین ممکنہ طور پر زیادہ ہوں-
العبد العالی نے توجہ دلائی کہ گنجان آبادی والے مقامات پر کورونا ٹیسٹ باقاعدہ مربوط نظام کے مطابق ہوگا-
مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے باقاعدہ طریقے سے رابطہ کیا جائے گا- ہر ایک کو ٹیسٹ کے لیے وقت اور جگہ کے بارے میں مطلع کیاجائے گا- کورونا ٹیسٹ کےلیے باقاعدہ سینٹرز بنائے جائیں گے-  
العبد العالی نے توجہ دلائی ہے کہ یہ جو سوشل میڈیا پر اطلاعات چل رہی ہیں کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے سوشل ٹیمیں گھر گھر جائیں گی یہ سراسر افواہ ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں-

سوشل میڈیا پر ٹیسٹ ٹیموں کے بارے میں غلط اطلاعات اطلاعات پھیل گئیں(فوٹو، ایس پی اے)

العبد العالی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا  پر ٹیسٹ ٹیموں کے بارے میں غلط اطلاعات پھیل گئیں- بعض معروف ذرائع ابلاغ نے بھی چھان بین کے بغیر انہیں آگے بڑھا دیا- بعض لوگ یہ سمجھنے لگے کہ وزارت صحت کی ٹیمیں براہ راست گھروں کا رخ کریں گی
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: