Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے نمٹنے کے لیے فلسطین کو سعودی امداد

سپلائز میں چین ، یورپ اور سعودی عرب کے طبی آلات شامل ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی عرب اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمنٹے کے لیے فلسطین کو پچیس لاکھ ڈالر سے زائد کی طبی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے.
  عرب نیوز نے سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ '2.66 ملین ڈالر کی سپلائز میں چین، یورپ اور سعودی عرب کے طبی آلات شامل ہیں۔'
امداد کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کورونا وائرس کی وبا کے خلاف باہمی تعاون کی اہمیت پر بار بار زوردیا جا رہا ہے۔
 یاد رہے کہ سعودی عرب نے عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر بھی 500 ملین ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب کی جانب سے دی جانی والی اس امداد میں 15 کروڑ ڈالرکورونا وائرس کی مناسب روک تھام کے لیے جدید آلات کی تیاری جب کہ 15 کروڑ ڈالر اس بیماری کے سدباب کے لیے ویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے مختص ہیں۔
 واضح ر ہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی  عالمی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ عالمی اداروں کی امداد سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
 

 

شیئر: