Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام :صنعتی زون نمبر2 سیل، الاثیر محلے میں کرفیو نرم

صبح 9 سے شام پانچ بجے تک نرمی کی جائے گی.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دمام شہر کے علاقے الاثیر میں  اتوار 10 رمضان سے علاقے میں رہنےوالوں کے لیے صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کی جائے گی.
اس دوران علاقے میں ہی رہتے ہوئے اپنی ضروریات حاصل کرسکتے ہیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق  اتوار 10 رمضان سے دمام صنعتی زون نمبر 2 کو حفاظتی اقدامات کے تحت سیل کردیا گیا ہے جہاں لوگوں کی آمد ورفت پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم لاجسٹک سروسز اور سامان لے جانے والے ادارے مستثنی ہونگے.

ضروریات زندگی سے متعلق صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی.(فوٹو ایس پی اے)

بیان کے تیسرے حصہ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی زون نمبر 2 میں ضروریات زندگی سے متعلق صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی. وہاں کام کرنے والا عملہ کی تعداد تین چوتھائی تک ہونا چاہئے تاہم اس زون میں کام کرنے والے کارکن ، انجینئرز اور ماہرین کو زون میں جانے کی اجازت ہوگی تاہم وہ وہاں سے نکلیں گے نہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر لوگوں کی سلامتی کے لیے اختیار کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے.وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عائد کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا سب پر لازم ہے جوکہ عوامی فلاح کے لیے ہے.
یاد رہے کہ 25 اپریل کووزارت داخلہ نے الاثیر محلے میں  تا اطلاع ثانی چوبیس گھنٹے کرفیو کا اعلان کیا تھا.
 

شیئر: