Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زم زم کے روزانہ دولاکھ سے زیادہ کین تیار

گودام میں 20 لاکھ زیادہ زم زم کین محفوظ کیے جاسکتے ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ پروجیکٹ برائے آب زم زم روزانہ زم زم کے 2 لاکھ سے زیادہ کین تیار کر رہا ہے.
کنگ عبداللہ پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انجینیئر احمد کعکی نے کہا ہے کہ ادارہ ٹھیکیداروں کے لیے زم زم کے روزانہ دو لاکھ کین تیار کرنے کی پوزیشن میں ہے .ادارے کا ایک گودام بھی ہے جہاں 20 لاکھ زیادہ زم زم کین محفوظ کیے جاسکتے ہیں.
اخبار 24 کے مطابق انجینیئر احمد کعکی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آب زم زم پروجیکٹ میں زم زم کین کے اجرا کا عمل متاثر ہوا ہے. 
اس کے باوجود آب زم زم پروجیکٹ نے (پانڈا) اور آن لائن ایپ (منصۃ) کے توسط سے7 لاکھ سے زیادہ زم زم کین مارکیٹ کے حوالے کیے ہیں.

آن لائن کے ذریعے آب زم زم کی فراہمی ابھی مکہ کی حد تک محدود ہے.(فووٹو سوشل میڈیا)

 زم زم کین کے  نرخوں کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ منصۃ ایپ کے ذریعے پانچ لٹر والا کین ساڑھے سات ریال میں مہیا کیا جارہا ہے.
کین کےعلاوہ ہوم ڈلیوری سروس اور کین کو پلاسٹک کور میں محفوظ کرنے کے چارجز شامل ہوتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ منصۃ آن لائن کے ذریعے زم زم کی فراہمی ابھی مکہ مکرمہ کی حد تک محدود ہے. ایک صارف صرف چار کین ہی آن لائن طلب کرسکتا ہے.
پانڈا کی تمام شاخوں میں جو مملکت بھر میں پھیلی ہوئی ہیں ایک کین پانچ ریال میں فراہم کیا جارہا ہے. ایک صارف ایک مرتبہ میں زم زم کے دو کین ہی حاصل کرسکتا ہے.

شیئر: