Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر سے ریال کا مضبوط تعلق برقرار رہے گا:ساما

 آئندہ 43 ماہ تک درآمدات کے لیے زرمبادلہ موجود ہے.
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما)  نے  کہا ہے کہ ڈالر کے ساتھ سعودی کرنسی ریال کا مضبوط تعلق ہے. ایک ڈالر 3.75 ریال کے برابر تھا ، ہے اور رہے گا.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ساما نے  پیرچارمئی کو بیان میں کہا کہ امریکی ڈالر کے ساتھ سعودی ریال 20 برس سے زیادہ عرصے سے منسلک ہے. اس کی بدولت سعودی معیشت کی شرح نمو بہتر ہوئی ہے. امریکی ڈالر سے ریال کا تعلق سٹراٹیجک نوعیت کا ہے.

ڈالر کی سرکاری قیمت 3.75 ریال مستقبل میں بھی برقرار رہے گی- 

ساما نے واضح کیا کہ ایک ڈالر کی سرکاری قیمت 3.75 ریال ماضی کی طرح مستقبل میں بھی برقرار رہے گی- 
 یہ زرمبادلہ کی پوزیشن مضبوط رکھنے اور مملکت کے بیرونی دنیا کے ساتھ معاہدوں اور سودوں کی تکمیل کے سلسلے میں مالیاتی استحکام کا اہم ستون ہے-
بیان میں ساما نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر کے حوالے سے سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط ہے. سعودی قومی معیشت کو زرمبادلہ کے حوالے سے جتنی ضرورتیں ہوں گی پوری کی جاسکیں گی.
ساما نے بتایا کہ  آئندہ 43 ماہ تک درآمدات کے لیے زرمبادلہ موجود ہے. اس حوالے سے سعودی عرب کو کسی طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں.

شیئر: