Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی بلوں کی پچاس فیصد ادائیگی،16 لاکھ نجی اداروں کو فائدہ

بجلی کا باقی بل آئندہ برس 6 ماہ میں ادا کیاجائے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت توانائی نے نجی شعبے میں کام کرنےوالے تجارتی اور صنعتی اداروں کے مالکان کوہدایت کی ہے کہ وہ کورونا کے اثرات کے حوالے سے شاہی امدادی مہم سے استفادہ کرتے ہوئے 3 ماہ کا بجلی کا 50 فیصد ادا کرسکتے ہیں.
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کوکم کرنے کےلیے نجی شعبے کو بھی مراعات دینے کے خصوصی احکامات جاری کیے تھے.

3 ماہ کا بل 50 فیصد ادا کیا جاسکتا ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)

شاہی امدادی مہم سے نجی شعبے کے 16 لاکھ سے زیادہ ادارے مستفیض ہوسکیں گے. امدادی مہم میں کہا گیا تھا کہ نجی سیکٹر میں تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد 3 ماہ (اپریل ، مئی اور جون ) کا بجلی کا بل قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں.
مہم میں صنعتکاروں اور تاجروں پر مالی بوجھ کم کرنے کےلیے یہ رعایت دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ  3 ماہ کا بل 50 فیصد ادا کردیاجائے باقی 50 فیصد آئندہ برس 2021 میں قسطوں کی صورت میں ادا کیاجائے.
مہم سے استفادہ کے لیے وزارت توانائی نے نجی سیکٹرسے وابستہ اداروں کے مالکان یاانتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سسٹم کو مذکورہ رعایت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کر دیاگیا ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے 50 فیصد بل براہ راست ’سداد‘ کے آپشن کے ذریعے ادا کیا جاسکتا ہے. باقی 50 فیصد بل کی ادائیگی جنوری 2021 سے کی جائے گی.
وزارت توانائی نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس سے بل کی ادائیگی 6 ماہ تک قسطوں کی صورت میں ادا کی جاسکیں گی جس کے لیے کسی پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی.
واضح رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے حوالے سے نجی سیکٹر کے لیے متعدد خصوصی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے خطیر رقم مختص کی تھی جس میں نجی سیکٹر میں سعودی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی سوشل انشورنس اسکیم کے تحت کی جانا تھیں.اس حوالے سے صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں شاہی فرمان سے کافی ریلیف ملا ہے.

شیئر: