Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو، خلاف ورزیاں پکڑنے کے لیے نیا سسٹم

ابوظبی پولیس نےکہا ہے کہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں. (فوٹو سوشل میڈیا)
ابوظبی پولیس نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اور کرفیو کی پابندی نہ کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ریڈار سسٹم کا استعمال کر شروع کر دیا ہے۔  
الامارات الیوم کے مطابق کرفیو کے دوران مقامی شہری اور غیرملکی روزانہ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک گھروں میں ر ہنے کے پابند ہیں. اس دوران گھروں سے نکلنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی.
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں.

کرفیو کی خلاف ورزی پر دو ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا.(فوٹو سوشل میڈیا)

اس دوران صرف ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز سے ادویات اور علاج کے لیے نکلنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ کسی اور کام کے لیے نکلنے پر پابندی ہے. نکلتے وقت ماسک پہننا اور دستانے استعمال کرنا ضروری ہے. سماجی فاصلے کی پابندی بھی کی جائے-
ابوظبی کے پبلک پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی رات دس بجے سے صبح چھ بجے کے دوران انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نکلے گا، اس پر دو ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا.
نئے کورونا وائرس کے اقدامات کی خلاف ورزی پر اعتراض پبلک پراسیکیوشن کے لنک پر جاکر ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے. اعتراض ریکارڈ کراتے وقت جرمانے کے غلط ہونے کا ثبوت بھی منسلک کرنا ہوگا.

شیئر: