Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے رہائشی مراکز میں کورونا ٹیسٹ جاری

جس کیمپ میں زیادہ کارکن ہیں الگ سے رہائش کا انتظام کیا جارہا ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب مں غیر ملکی ورکرز کے رہائشی مراکز میں کارکنان کے کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے.
 فیلڈ میڈیکل ٹیموں نے مملکت کے 13 صوبوں، ان کی کمشنریوں اور تحصیلوں میں موجود غیرملکی ورکرز کے 1853 کیمپس میں سے 440 سے زیادہ میں رہائش پذیر کارکنوں کا کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا.
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی  اے کے مطابق سعودی وزارت صحت، وزارت بلدیات و دیہی امور، سعودی کونسل آف انجینیئرز (ایس سی ای) اور گورنریٹوں کے تعاون سے ورکرز کے کیمپس کی فہرست تیار کرکے ایک، ایک کیمپ کو وزٹ کررہی ہیں.

 ورکرز کے 440 سے زیادہ کیمپس میںکورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا.(فوٹو سبق)

کیمپ میں موجود تمام کارکنان کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے.
سعودی کونسل آف انجینیئرز کے ترجمان عبدالناصربن سیف العبد اللطیف نے بتایا کہ وزارت صحت، وزارت بلدیات اور سعودی کونسل آف انجینیئرز کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت غیرملکی ورکرز کے کیمپوں کا دورہ کرکے اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ وہاں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کی  جارہی ہے یا نہیں اور وہاں ضوابط کی پابندی کے کیا امکانات ہیں.
اگر یہ بات سامنے آتی ہے کہ کیمپ میں حد سے زیادہ کارکن ہیں تو ان کے لیے الگ سے رہائش کا انتظام کیا جارہا ہے.

 غیر ملکی ورکرز کے ایک ایک کیمپ کا وزٹ کیا جا رہا ہے.(فوٹو سبق)

العبد اللطیف نے بتایا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں 729 میں سے 189، قصیم ریجن میں  89 میں سے 47، ریاض ریجن میں 434 میں سے 15، تبوک میں 79 میں سے  58، مدینہ منورہ ریجن میں 162 میں سے  54، الجوف ریجن میں 29 میں سے  22،  جازان ریجن میں  58 میں سے 16 اور مشرقی ریجن میں 273 میں سے 39 رہائشی عمارتوں میں رہائش پذیر ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مکمل کیا جاچکا ہے.

شیئر: