Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جز وقتی ڈیوٹی سے متعلق نئے ضابطے کیا ہیں؟

سرکاری گزٹ نے ترمیم شدہ قواعد و ضوابط شائع کیے ہیں.(فوٹو روئٹرز)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے جز وقتی ڈیوٹی اور لچکدار ڈیوٹی نظام سے متعلق قانون محنت کی دفعہ 120 کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی ہے.
سرکاری گزٹ ام القری نے تین زمروں میں ترمیم شدہ قواعد و ضوابط شائع کیے ہیں .
جز وقتی ڈیوٹی کے قواعد و ضوابط:
1- ملازمت کا معاہدہ تحریری ہوابتدا اور انتہا متعین ہو. اوقات کار متعین ہوں جو معمول کے نصف اوقات کار سے کم ہوں. یہ تعین یومیہ کی بنیاد پر ہو یا ہفتے کے دنوں کے لحاظ سے ہو.
2- ملازمت کے معاہدے میں توسیع کی جاسکتی ہے. پہلے معاہدے کے برابر بھی توسیع ممکن ہے اور کسی بھی مدت کی توسیع ممکن ہے جس پر فریقین متفق ہوں.
3- اگر کسی فریق نے ملازمت کا معاہدہ ناحق منسوخ کردیا تو متاثرہ فریق معاہدے کی باقی ماندہ مدت کا محنتانہ معاوضے کے طور پر طلب کرسکتا ہے. بشرطیکہ فریقین نے اس حوالے سے اس سے مختلف کوئی اور بات نہ طے کررکھی ہو.
4- جز وقتی ڈیوٹی والے ملازم چھٹیوں’ ہفت روزہ چھٹی، سرکاری تعطیلات اور اوورٹائم کے بارے میں قانون محنت کے  احکام کے پابند ہوں گے.

سوشل انشورنس میں اندراج جزوقتی کارکن کےطورپر ہوگا.(فوٹو اے پی)

5- جزوقتی سعودی ملازم کو آجر کے یہاں سعودائزیشن کی شرح  والے زمرے میں شمار کیا جائے گا. سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن میں اس کا اندراج جزوقتی کارکن کے  طورپر ہوگا.
لچکدار ڈیوٹی نظام کے قواعد و ضوابط:
لچکدار ڈیوٹی سے مراد ایسے کارکن کی ڈیوٹی ہے جو ایک یا ایک سے زیادہ کے آجر کے یہاں ملازمت کررہا ہو اور فی گھنٹہ محنتانہ لے رہا ہو. بشرطیکہ ایک آجر کے یہاں کارکن کے اوقات کار کسی ادارے میں اس کے نصف اوقات کار سے کم ہوں.
لچکدار ڈیوٹی قانون سے متعلق ملازمت کے معاہدے سعودیوں تک محدود ہوں گے.
جزوقتی اور لچکدار ملازمت پر کام کرنے والوں کے درمیان اختلافات کا فیصلہ لیبر عدالتیں کریں گی.

 

شیئر: