Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

 2019 کے دوران 2 آئل فیلڈز دریافت کی گئیں(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں آرامکو نے شمال مغربی علاقے میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر اور وسطی علاقے میں ایک آئل فیلڈ دریافت کیے جانے کا اعلان کیا ہے.
سعودی آرامکو کے مطابق 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئل اور گیس کی دو نئی فیلڈز دریافت ہوئی ہیں. ان میں سے ایک فیلڈ گیس اور تیل کے ذخائر سے مالامال ہے جبکہ دوسری صرف آئل فیلڈ ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ مملکت کےشمال مغرب میں ایک فیلڈ دریافت ہوئی ہے جہاں گیس اور تیل کے ذخائر بھرے ہوئے ہیں. وسطی ریجن میں آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے.

وسطی ریجن میں آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے.(فوٹو ٹوئٹر)

الاقتصادیہ کے مطابق آرامکو نے بتایا تھا کہ  2019 کے دوران 2 آئل فیلڈز دریافت کی گئیں جبکہ تیل کے سات کنویں کامیابی سے تیار کرلیے گئے.
2019 کے دوران گیس کی تلاش کا بھی کام کیا گیا جس سے صحرا میں گیس فیلڈ دریافت ہوئی اور گیس کے پانچ بڑے ذخائر ریکارڈ پرآئے.
علاوہ ازیں گیس کے چھ کنویں کامیابی سے تیار کرلیے گئے.
یاد رہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو نے اپنی پہلی سہ ماہی میں 16.63 ارب ڈالر کمائے ہیں اور 13.4 ارب ڈالر شئیر ہولڈرز میں تقسیم کیے ہیں۔

شیئر: