Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: فیلڈ ہسپتالوں کی تعداد 15 ہوگئی

ابوظبی میں چار نئے فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 5750 بستروں پر مشتمل 15 فیلڈ ہسپتال کام کر رہے ہیں. 
الامارات الیوم کے مطابق ایمرجنسی امور کی کمیٹی نے بتایا ہے کہ ابوظبی میں چار نئے فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں جس سے مہلک وائرس سے متاثرین کو طبی سہو لتیں فراہم کرنے والے فیلڈ ہسپتالوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے.
پندرہ فیلڈ ہسپتالوں میں سے آٹھ ابوظبی، دو دبئی جبکہ شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، ام القوین اور الفجیرہ میں ایک، ایک ہسپتال ہے.

ہسپتالوں میں 550 انتہائی نگہداشت کے یونٹس بھی موجود ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)

ایمرجنسی کمیٹی نے بتایا کہ کورونا کی وبا سے احسن شکل میں نمٹنے کے لیے المفرق، مصفح، العین، الظفر میں نئے فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں. یہ ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہیں.
ان ہسپتالوں میں 550 انتہائی نگہداشت کے یونٹس ، سو ڈاکٹر، 250 نرس اور 250 دفتری کارکن ہیں.
امارات کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی کے فیلڈ ہسپتالوں میں 4 ہزار بستر ہیں اور 600 سے زیادہ انتہائی نگہداشت کے یونٹس ہیں. بستروں کی تعداد بڑھا کر چھ ہزار تک کی جاسکتی ہے.

شیئر: