Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد اقصٰی عید الفطر کے بعد کھولنے کا اعلان

 مسجد اقصٰی کھولنے کے طریقہ کار سے جلد آگاہ کیا جائے گا (فوٹو: سبق)
 بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کونسل نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دو ماہ کی بندش کے بعد مسجد اقصٰی عید الفطر کے بعد نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق القدس اسلامی اوقاف کونسل نے منگل کو بیان میں کہا کہ مسجد اقصٰی کھولنے کے طریقہ کار سے جلد آگاہ کیا جائے گا.
مسجد اقصٰی کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی کا کہنا تھا کہ مسجد اقصٰی جزوی طور پر نہیں کھولی جائے گی اور نہ نماز کے لیے مسجد آنے والوں کی تعداد متعین ہوگی.
الکسوانی نے بتایا کہ اوقاف کونسل مسجد اقصٰی دوبارہ کھولنے سے متعلق تمام تفصیلات کا اعلان کرے گی اور اعلان سے قبل ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ وائرس سے بچنے کے لیے مقرر صحت ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام نہ لگایا جا سکے.
یاد رہے کہ القدس اسلامی اوقاف کونسل نے مارچ میں نمازیوں کے مسجد اقصٰی آنے پر پابندی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عارضی طور پر لگائی گئی تھی.
 

شیئر: