Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر سیاحتی منصوبہ، کچرے کی ری سائیکلنگ

سیاحتی منصوبہ سعودی عرب کے مغربی ساحل پر شروع ہوگا۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب کی حکومت بحیرہ احمر میں بہت بڑا سیاحتی منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ اسے ’کچرا فری‘ بنانے کے لیے طے شدہ سکیموں پر عمل درآمد تیز کردیا گیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی وژن 2030 کے تحت بحیرہ احمر ڈیویلپمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے افیردا انٹرنیشنل کمپنی اور سعودی بحری کمپنی کو بحیرہ احمر سیاحتی منصوبے کو ٹھوس کچرے سے صاف رکھنے کا ٹھیکہ دیا ہے۔
بحیرہ احمر کے سیاحتی منصوبے کا آغاز سعودی عرب کے مغربی ساحل پرکیا جا رہا ہے۔
بحیرہ احمر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے مطابق سیاحتی منصوبے میں تعمیر ہونے والے مکانات، عمارتوں اور دفاتر سے نکلنے والے کچرے کی ری سائیکلنگ کی جائے گی اور سیاحتی منصوبے کے تحت تمام ہوٹلوں، تفریحی مقامات میں کچرا فری سکیم نافذ ہوگی۔
دونوں کمپنیاں ٹینکرز کے ذریعے سیوریج ینبع منتقل کریں گی جہاں اسے صاف کر کے استعمال کے قابل بنانے کا پلانٹ قائم ہے۔
بحیرہ احمر سیاحتی منصوبے میں کچرے کو کھاد میں تبدیل  کیا جائے گا جسے سیاحتی منصوبے کے تحت پارکوں، سبزہ زاروں اور درختوں کی پیداوار بڑھانے میں استعمال کیا جائے گا۔

شیئر: