Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستحقین کے ملبوسات بیچنے والے گرفتار

گرفتار افراد کو سزا دلانے کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)
ریاض میں مستحقین کے لیےعطیہ کیے جانے والے ملبوسات چوری کر کے انہیں فروخت کرنے والے غیر ملکی پکڑے گئے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلاحی تنظیموں کے مراکز سے عطیہ کیے جانے والے ملبوسات چوری کر کے انہیں فروخت کیا جا رہا تھا.
 ریاض میونسپلٹی کے انسپکٹرز کے تعاون سے پولیس نے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا. بتایا گیا ہے کہ ملزمان مستحقین کے لیےعطیہ کیے جانے والےعید ملبوسات چوری کے بعد ایک گھر میں جمع کر لیتے اور مناسب موقع پر انہیں فروخت کر دیتے تھے.
ریاض میونسپلٹی نے ٹوئٹر پر عید ملبوسات چوری کرنے والے غیر ملکیوں کی گرفتاری کے آپریشن کی وڈیو جاری کی ہے. کارروائی سکیورٹی فورس کی مدد سے کی گئی.
 یاد رہے کہ ریاض کے سعودی باشندے اور مقیم غیرملکی عید الفطر پر ضروت مندوں کے لیے عید ملبوسات جمع کر رہے تھے. یہ کام ایک فلاحی تنظیم کے توسط سے انجام دیا جا رہا تھا.
ریاض میونسپلٹی نے بتایا کہ گرفتار افراد کو سزا دلانے کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے.

شیئر: