Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹائزر بنانے والی فیکٹریاں کتنی؟

ہفتے میں 50 لاکھ ماسک تیار کیے جاتے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات کے ترجمان جراح الجراح نے کہا ہے  کہ سعودی عرب میں 66 فیکٹریاں ہر ہفتے 50 لاکھ ماسکس اور 36 لاکھ سینیٹائزرز تیار کررہی ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق الجراح نے بتایا کہ 6 فیکٹریاں میڈیکل ماسکس اور 60 فیکٹریاں سینیٹائزرز تیار کررہی ہیں-

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کی پیداوار بڑھا دی گئی (فوٹو ،سوشل میڈیا)

الجراح نے جمعرات کو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزارت صنعت و تجارت نے کورونا کی وبا کے نقصانات کا دائرہ محدود کرنے کے لیے  28 پروگرام شروع کیے ہیں جبکہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر حفاظتی ماسکس اور سینیٹائزرز کی پیداوار بڑھا دی گئی ہے-
الجراح نے توجہ دلائی کہ وزارت صنعت نے کورونا بحران شروع ہونے سے لے کر اب تک 538 فیکٹریوں کو صنعتی فنڈ سے 3.7 ارب ریال اعانت فراہم کی ہے۔

شیئر: