Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گھر معمر خاتون کو فرنشڈ فلیٹ مل گیا

بے گھر معمر خاتون متروکہ بس کو اپنا ٹھکانہ بنائے ہوئے تھی ( فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے ریجنل ادارے نے الخبر شہر میں متروکہ بس میں رہنے والی معمر خاتون کو فرنشڈ فلیٹ میں منتقل کر دیا.
خاتون جو کہ الخبر کے علاقے العزیزیہ کے ایک گھر میں رہتی تھیں مگر کافی عرصے سے گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے انہیں زبردستی گھر سے نکال دیا تھا.
سعودی اخبار ’عکاظ ‘ کے مطابق مشرقی ریجن میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ریجنل آفس میں خاتون کے بارے میں اطلاع ملی تو تفتیشی ٹیم کے اہلکار خاتون تک پہنچے جو انتہائی مفلوک الحال ہونے کی وجہ سے متروکہ بس کو اپنا مکان بنائے ہوئے تھیں.

گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے خاتون کو نکال دیا تھا (فوٹو: عکاظ)

سماجی بہبود کے ریجنل ڈائریکٹر خالد العبید نے بتایا کہ ٹیم نے معمر سعودی خاتون کو بس سے نکال کر فلاحی تنظیم کے ایک فلیٹ میں منتقل کر دیا.
واضح رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد بے گھر سعودی افراد کو جن کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا اور وہ بحالت مجبوری سڑکوں کے کنارے یا باغوں میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے کو رہائش مہیا کی جا چکی ہے.
 وزارت کا کہنا ہے کہ جوں ہی انہیں کسی بھی ایسے واقعے کے بارے میں اطلاع ملتی ہے تو فوری طور پر ادارے کی ٹیمیں ان حالات کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ ارسال کرتی ہیں جس پر فوری طور پر عمل کیا جاتا ہے.
ایسے بے گھر معمر افراد کو ان کی ضرورت کے مطابق گھر یا اولڈ ہوم میں کمرہ الاٹ کردیا جاتا ہے. علاوہ ازیں ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے گزارہ الاؤنس بھی جاری کیا جاتا ہے.

شیئر: