Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین نے کورونا کے ساتھ عید کیسے منائی؟

عید پر بچوں کو پسند کی عیدی بھی دی- فوٹو عاجل
سعودی عرب  اور عرب ملکوں سمیت دنیا بھر میں اس سال عید الفطر کا تہوار میں ہر سال سے مختلف انداز میں منایا گیا.
کورونا کی وبا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کےطور طریقے اور رسم و رواج تبدیل کرنے پر مجبور کردیا.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی خواتین نے وبا کے ماحول میں بھی عید الفطر کی خوشیاں اپنے انداز سے منائیں. عید کا پہلا دن اپنے بچوں اور گھر والوں کے ساتھ حفاظتی اقدامات کی پابندی کرتے ہوئے گزارا.

سعودی خواتین نے عید کا پہلا دن بچوں کے ساتھ حفاظتی تدابیر کے تحت گزارا- فوٹو عاجل

ام سدیم نے بتایا کہ ’میری خواہش تھی کہ عید کے موقع پر اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے ملنے کے لیے آبائی شہر جاؤں لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے مقرر کرفیو کے باعث ایسا نہ ہوسکا.  عید کا تہوار اس کے باوجود منایا کیونکہ میں جانتی ہوں کہ یہ ہمارے مذہب میں خوشی کی علامت ہے  لہذا وبا کی وجہ سے میں نے تہوار کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ اس کی خوشیاں گھر میں رہتے ہوئے منائیں‘.
سمیرۃ راجح نے جو بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی مریض ہیں اور کورونا وبا کے بعد سے خود کو گھر تک سمیٹے ہوئے ہیں بتایا کہ ’ عید کے دن ٹیپ ریکارڈر پر عید کی تکبیرات سنیں- گھر میں عید کا ماحول تھا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کا جشن منایا‘.
سمیرۃ راجح  نے کہاکہ ’وبا ہو سانحہ یا حادثہ  ہر حال میں عید منانا ضروری ہے عید ہمارا سالانہ تہوار ہے.  اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘.

عید کی خوشیاں خاندان کے ہر فرد کے لیے ہوتی ہیں- فوٹو سوشل میڈیا

 سعودی خواتین نے عید کا پہلا دن کس طرح گزارا اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یوں تو عید کی خوشیاں خاندان کے ہر فرد کے لیے ہوتی ہیں مگر بنیادی طور پر عید کا تہوار بچوں کے لیے خاص معنی رکھتا ہے. ہم نے بچوں کو خوش کرنے اور رکھنے کے لیے جو ممکن تھا کیا.  بچوں کے لیے مزیدار کھانے تیارکیے ان کے لیے انواع و اقسام کی مٹھائیاں تیار کی گئیں جبکہ عید سے قبل ہی مختلف قسم کے غبارے خرید لیے گئے تھے. ان سے گھر کو سجایا گیا اور بچوں کو غبارے بناکر دیے گئے- انہیں ان کی پسندیدہ عیدی بھی دی گئی.
کئی سعودی خواتین نے بتایا کہ انہوں نے بچوں میں عید کی خوشیاں بانٹنے کے لیے ان کی پسند کے پروگرام گھروں میں دکھائے اور کرفیو ختم ہونے کے بعد انہیں پسندیدہ تفریحی مراکز لیجانے کے وعدے بھی کیے گئے.
 
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: