Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے بعد فضائی سفر کے لیے احتیاطی تدابیر لازمی‘

وبا نے ہمیں بہت ساری پابندیوں کا عادی بنادیا ہے (فوٹو، ٹویٹر)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے پرفضائی سفر کے حوالے سےاختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے سوال پرکہا ہے کہ ’خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی جو عالمی معیار کے مطابق ہوں گی‘.
 ویب نیوز ’اخبار ‘24 کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ جب سے دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلی ہے سفر کے طور طریقے اور تدابیر تبدیل ہو گئے ہیں.

کورونا  کے بعد کی زندگی  پہلے جیسی زندگی نہیں ہوگی (فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی عرب میں بھی ہر پرواز سے قبل اور پرواز کے دوران خاص حفاظتی تدابیر اپنائی جارہی ہیں.
العبد العالی کا کہنا تھا کہ صحت حکام نے سفر کو وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں لگا رکھی ہیں. ان پابندیوں کا تعلق ہوائی سفر تک محدود نہیں.
’ہر سفر میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگئی ہے. سفر سے ہٹ کر روزمرہ کی زندگی بھی حفاظتی تدابیر کے حصار میں ہے‘.
وزارت صحت کے ترجمان نے  مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وبا ختم ہونے کے بعد کی زندگی  پہلے جیسی  نہیں ہوگی‘.
’وبا نے ہمیں سامان خریدنے، وصول کرنے، تجارتی مراکز میں جانے اور گھر سے باہر نکلنے کے حوالے سے بہت ساری پابندیوں کا عادی بنادیا ہے‘.

مستقبل میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی (فوٹو، ٹویٹر)

ترجمان کا کہنا تھا کہ حد تو یہ ہے کہ ان دنوں ہم عید کا تہوار بھی مختلف انداز سے منا رہے ہیں. آئندہ کی بابت ہمیں یہ بات مدنظر رکھنا ہوگی کہ سفر سے پہلے اور سفر کے دوران حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں.
 

شیئر: