Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی وبا بھی گزر جائے گی: ولی عہد کی مسلح افواج کو مبارکباد

ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نےمسلح افواج اوروزارت دفاع کے عہدیداروں اور اہلکاروں کو ویڈیو کال کے ذریعہ عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے مسلح افواج اور وزارت دفاع کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ مجھے افسوس کہ عید کے دن میں آپ سے ملنے نہیں آسکا‘۔

’مجھے سعودی شہریوں پر مکمل اعتماد ہے خواہ ان کا تعلق عسکری شعبے سے ہو یا سول ادارے سے وابستہ ہوں‘ ( فوٹو: واس)

انہوں نے کہا ہے کہ ’ موجودہ حالات وقتی ہیں اور بہت جلد بہتری آئے گی، مجھے سعودی شہریوں پر مکمل اعتماد ہے خواہ ان کا تعلق عسکری شعبے سے ہو یا سول ادارے سے وابستہ ہوں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ عسکری اداروں کے تمام اہلکاروں کو شاہ سلمان کی طرف سے اورمیری طرف سے عید کی مبارک ہو، اللہ کرے گا ہم بہتر حالات میں جلد ہی ملاقات کریں گے‘۔

’تمام اہلکاروں کو شاہ سلمان کی طرف سے اورمیری طرف سے عید کی مبارک ہو‘ (فوٹو: واس)

’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے عسکری اداروں کے اہلکار جو خدمات انجام دے رہے ہیں اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے‘۔
 

شیئر: