کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
متعدد مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی.(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے 8 علاقوں میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے 8 علاقوں میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الحصینی نے ٹو ئٹر پربیان میں کہا کہ بدھ کی رات سے جمعرات تک متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا.
’کہیں ہلکی پھلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ متعدد مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی‘.
الحصینی نے مزید کہا کہ حدود شمالیہ، الجوف، حائل، ریاض، قصیم، الشرقیہ، الباحہ، نجران اور عسیر بدھ کو بارش کی زد میں ہوں گے.
ماہر موسیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کےعلاوہ خلیج کے کئی ممالک میں بھی بدھ کو بارش کا امکان ہے. خصوصا متحدہ عرب امارات بارش کی زد میں ہوگا.
الحصینی کا کہناہے کہ بدھ 29 اپریل سے نیا موسسم شروع ہوگا. یہ 13 روزہ ہے اسے سعودی عرب میں ’کنۃ الثریا‘ کہا جاتا ہے. اس موسم میں زیادہ تر موسلادھار بارشں ہوتی ے. رات کے وقت موسم معتدل رہتا ہے دن کے وقت گرمی ہوتی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق الحصینی کا کہنا تھا کہ اسی موسم میں کھجورکے پودے لگائےجاتے ہیں. سبزیاں اگائی جاتی ہیں. مکئی کی کاشت ہوتی ہے. مونگ پھلی بوئی جاتی ہے.