Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب بسیار خوری سے کیسے بچیں؟

چکنائی سے بھرپور کھانے چھوڑ دیں اور صحت مند کھانا پکانا شروع کریں
 اگر آپ افطاری کے وقت غیرمتوازن طور پر کھاتے رہے ہیں تو رمضان ختم ہونے کے بعد معمول کی طرف لوٹنے میں کچھ مشکلات ہو سکتی ہیں۔
فٹ سکواڈ کی غذائی کوچ اور پرسنل ٹرینر دیوندر بینس کے کچھ ٹوٹکے آپ کو معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

اپنا کھانا تبدیل کریں

رمضان گزر جانے کے بعد بسیار خوری اور بے اعتدال کھانوں سے بچنے کے لیے مزید انتظار نہ کریں بلکہ صحت مند کھانے کی عادت اپنائیں۔ چینی سے بنی ڈشز کو فروٹ پلیٹرز کے ساتھ تبدیل کریں۔ چکنائی سے بھرپور کھانوں کا آرڈر دینا چھوڑ دیں اور صحت مند کھانا پکانا شروع کریں۔ 

معمول کی طرف لوٹنے میں کچھ مشکلات ہو سکتی ہیں (فوٹو:عرب نیوز)

کھانے کی تیاری

اس کی تاکید رمضان کے دو ہفتے گزر جانے کے بعد تک کے لیے ہے جب آپ کو دن کے وقت کھانے کی بہت زیادہ طلب محسوس ہوتی ہے۔ دن کے لیے تین کھانے تیار کریں جو پروٹین سے بھرپور ہوں جیسے چکن، لوبیا اور دالیں، اسی طرح کم کاربوہائیڈریٹس والی اشیا جیسے سالم اناج، ان چھنا آٹا اور بھورے چاول۔ ان اشیا پر مشتل کھانے آخری روزے سے ہی کھانا شروع کریں یا پھر عید کے بعد، جیسے آپ چاہیں۔

شیلفس میٹھے سے خالی کریں

اگر وہ چیزیں وہاں نہیں ہوں گی تو آپ ان کو نہیں کھا سکیں گے، روزوں کے آخری ہفتے میں یقینی بنائیں کہ میٹھی چیزوں کی خالی ہونے والوں جگہوں کو نہیں بھریں گے اور آخری روز وہ تمام پھینک دیں جو بچ گئی ہوں۔ اگر آپ کا میٹھا کھانے کو دل کرے بھی تو اس کے لیے فروٹس استعمال کریں۔

ورزش کی طرف لوٹیں

اپنی نقل و حرکت میں اضافہ کرکے جسم کا حصہ بننے والی اضافی کیلوری کا مقابلہ کریں۔ اگر آپ مزید روزے نہیں رکھ رہے تو آپ سخت ورز کی طرف جا سکتے ہیں یا پھر کوئی نئی ورزش شروع کر سکتے ہیں۔

ورزش کی طرف لوٹیں اورتیس منٹ کی چہل قدمی شامل کرلیں

صحت مند کھانوں کے پیٹرن کی طرف لوٹتے ہی اپنی ورزش میں تیس منٹ کی چہل قدمی شامل کر لیں۔

طلب کو سنبھالیں

کھانے اور سونے کے عام معمول کی طرف لوٹنے میں یہ سب سے اہم نکتہ ہے۔ صبح سویرے آپ کو بھوک لگ سکتی ہے لیکن اس کو کچھ دیر بعد کھانے کی ترتیب میں لا سکتے ہیں تب تک جب آپ رمضان سے قبل کے ناشتے کے معمول پر نہیں آ جاتے اس سے آپ کو دوپہر کے کھانے کی طلب کچھ دیر سے ہو گی۔

شیئر: